رمضان بیداری کا موسم🔎

السَّلَام عَلَيْکُمْ وَ رَحمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَکَاتُهُ✨🤝
آپ پر سلامتی ہو اور اللّٰه کی رَحمت اور بے بہا بَرکتیں ہوں 🤲
رمضان بیداری کا موسم🔎
🌻✨✨🌻✨ اپنے بچوں سے پوچھیں
❓ آپ کا مالک کون ہے؟
❓ کیا آپ خود ہیں؟
🌀اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اپنے مالک ہیں..تو
❓ کیا آپ اپنی آنکھوں کی پلکوں کو اپنے سر کے بالوں کی طرح بڑھا سکتے ہیں؟
یا❓کیا آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ نے کب پیدا ہونا ہے اور کب مرنا ہے؟

📛نہیں..آپ یقیناً ایسا نہیں کر سکتے !

💫✨ اگر آپ واقعی اپنے آپ کے مالک نہیں ہیں، تو پھر آپ کے خیال میں جو آپ کا اپنا ہے اسکو آپ نے ادھار پر لیا ہوا ہے کیونکہ ایک دن اسکا اصل مالک اسکو آپ سے واپس لے لے گا!

🔥 دیکھیئے کیسے تمام متکبر بادشاہ اور سلطنتیں خاک میں مل گئیں، 🌊فرعون اس پانی میں ڈوب گیا جسکو وہ سمجھتا تھا کہ وہ حکم دیتا ہے اور نمرود کو ایک مچھر نے مار ڈالا 🦟!

✨💎 بادشاہ چلے گئے لیکن سبق باقی رہا ✨💫

وہ بادشاہ جس کے پاس مطلق طاقت ہے وہ صرف ایک ہے
🌟اللّٰه المَلِک المَالِک المَلِیک

✨🪔ہر رات جب دنیا سو جاتی ہے، رب ذوالجلال والاکرام اپنی شانِ کریمی کے مطابق ، آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے اور فرماتا ہے
میں بادشاہ ہوں 👑
میں بادشاہ ہوں 👑
✨🪔کون ہے جو مجھ سے دعا مانگے اور میں اسکو عطا کروں ؟
✨🪔کون ہے جو مجھ سے بخشش طلب کرے تو میں اسے بخش دوں؟
آسمانوں اور زمینوں کا بادشاہ 👑 ہر رات اپنے دروازے کھولتا ہے اور اپنے بندوں کو دعوت دیتا ہے۔
🌀پھر……
♨️اس ایک طے شدہ دن جب دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا
👑 وہی بادشاہ آسمانوں اور زمین کو اپنے داہنے ہاتھ میں لپیٹ لے گا اور پکارے گا..
میں بادشاہ ہوں 👑
میں بادشاہ ہوں 👑
اب کہاں ہیں تمام سرکش ظالم ؟
⚜️لیکن یہ ایک بالکل مختلف لہجہ ہوگا۔‼️

آئیے ہم اپنے بچوں کو اس رمضان رات کی رحمت والی پکار پر لبیک کہنے کی عادت ڈالیں 🌟 تاکہ قیامت کی عظمت والی پکار ان کے لیے رحمت کی صدا بنے۔

یااللّٰه المالک ہمیں اور ہمارے بچوں کو اس بات کا احساس کرنے والا بنائیں کہ ہمارے پاس کوئی بھی چیز اصل میں ہماری ملکیت نہیں ہے۔
✨🌟ہمیں اپنے عاجز اور قناعت پسند فرمابردار بندوں میں شامل فرمائیں اور ہمیں اور ہماری اولاد کو دل کی سرکشی سے محفوظ فرمائیں❤️‍🔥

اللّٰه ﷻ ہمیں غور و فکر کرنے والے دل اور صحیح سوال کرنے والے دماغ عطا فرمائے۔ آمین🤲🏼

💎 آئیے ہمارے ساتھ مل کر اللّٰه سبحانہ وتعالی کو جاننے کا سفر شروع کریں

🎯 ہمارا مقصد رب کے ساتھ اپنے اور اپنے ننھے مومنوں کے تعلق کو مضبوط کرنے کے لئے غور و فکر کے لئے سوالات کرنا سکھانا ہے۔🔎

🎉آئیے اس رمضان اپنے بچوں کے ساتھ شعور کے ایک نئے سفر کا اغاز کریں🎊

📲 خیر کو پھیلائیں اور صدقہ جاریہ کا حصہ بنیں ، گروپ میں شامل ہونے کے لئے واٹس اپ لنک

https://chat.whatsapp.com/C5dnmXnlFcI5c4lD3L4aSm

جزاکم اللّٰه خیرا 🌹
🪔مَفْتَاحُ الْجَنَّة ٹیم ©️