رمضان بیداری کا موسم🔎

السَّلَام عَلَيْکُمْ وَ رَحمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَکَاتُهُ✨🤝
آپ پر سلامتی ہو اور اللّٰه کی رَحمت اور بے بہا بَرکتیں ہوں 🤲
رمضان بیداری کا موسم🔎
✨ 🌻✨اپنے پچوں کے دلوں اللّٰه میں اللّٰه الْوَدُودُ کی محبت کیسے ڈالیں ؟

💫اپنے بچوں سے پوچھیں،
🎯 آپ کے دل میں کون ہے؟

🪜پھر قدم بقدم وضاحت کریں۔

🫀 دل صرف خون کو پمپ کرنے کی مشین نہیں ہے،
👑 یہ ہماری “روح کا تخت” ہے 🪔 جس پر صرف ایک ہی بادشاہ بیٹھ سکتا ہے۔۔

🧭 دل ایک کمپاس کی طرح ہے جو صرف ایک ہی سمت کی طرف اشارہ کر سکتا ہے۔

🫟 جس طرح بہت سے بادشاہوں والی مملکت افراتفری کا شکار رہتی ہیں۔ اسی طرح جب ہم وقتی خواہشات، پریشانیوں، یا انسانوں کو اس تخت پر بیٹھنے دیتے ہیں، تو ہمارے دل کا سکون ان کے ہاتھوں میں قید ہو جاتا ہے ۔
💫✨ جب ہم اللّٰه کو واحد بادشاہ تسلیم کرتے ہیں تو ہمارا دل فطری آزادی پالیتا ہے جو دائمی ہوتی ہے۔
کیونکہ الْوَدُودُ ہی تو تمام محبتوں کا منبع ہے اور ہماری زندگی میں آ نے والی باقی سب محبتیں اس منبع سے نکلنے والی ندیاں ہیں
✨💞 والدین کی محبت الْوَدُودُ کی نرمی کی جھلک ہے۔
✨❣️ دوست کی وفاداری الْوَدُودُ سے وفاداری کی عکاس ہے۔
✨💖 فطرت کی خوبصورتی الْوَدُودُ کی رحمت کی سرگوشی ہے۔

💫✨ جب آپ ان عارضی محبتوں کو مقصد کے بجائے ایک تحفہ کے طور پر دیکھتے ہیں، تو آپ ان سے زیادہ گہرائی سے پیار کرتے ہیں کیونکہ اب آپ ان کو اپنے دل کا خلاء پُر کرنے کے لیے استعمال نہیں کر رہے ہیں۔ بلکہ آپ اللّٰه الودود سے ملنے والی محبت کی فراوانی کو بانٹ رہے ہیں ۔

💝 اپنے بچوں کو اس احساس کا تحفہ دیں تاکہ وہ الْوَدُودُ کے شکر گزار ہوں۔
💔 اگر کبھی الْوَدُودُ کی دی ہوئی کسی محبت کا تحفہ لے لیا جائے تو وہ دل برداشتہ نہیں ہونگے کیونکہ وہ جانتے ہونگے کہ ان محبتوں کا منبع الْوَدُودُ ابھی بھی انکے دل کے تخت پر موجود ہے۔

اللّٰه ﷻ ہمیں غور و فکر کرنے والے دل اور صحیح سوال کرنے والے دماغ عطا فرمائے۔ آمین🤲🏼

💎 آئیے ہمارے ساتھ مل کر اللّٰه سبحانہ وتعالی کو جاننے کا سفر شروع کریں

🎯 ہمارا مقصد رب کے ساتھ اپنے اور اپنے ننھے مومنوں کے تعلق کو مضبوط کرنے کے لئے غور و فکر کے لئے سوالات کرنا سکھانا ہے۔🔎

🎉آئیے اس رمضان اپنے بچوں کے ساتھ شعور کے ایک نئے سفر کا اغاز کریں🎊

📲 خیر کو پھیلائیں اور صدقہ جاریہ کا حصہ بنیں ، گروپ میں شامل ہونے کے لئے واٹس اپ لنک

https://chat.whatsapp.com/C5dnmXnlFcI5c4lD3L4aSm

جزاکم اللّٰه خیرا 🌹
🪔مَفْتَاحُ الْجَنَّة ٹیم ©️