✨مسلمان اور کافر میں امتیاز نماز سے ہے

،جابر (رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں

“.رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا : ”(مومن) بندے اور شرک اور کفر کے درمیان فرق نماز کا ترک کرنا ہے

(صحیح مسلم: 82 ۔ مشکوٰۃ المصابيح :569)

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا: ’’ بندے اور کفر کے درمیان صرف نماز چھورنے کا فرق ہے‘‘۔

کیونکہ ارکانِ اسلام میں سے یہی ایک ایسا رکن ہے جس سے مسلم کی پہچان ہوسکتی ہے۔ شہادتین کی ادائیگی تو کبھی کبھار ہوتی ہے، نیز وہ نظر آنے والی چیز نہیں۔ تصدیق دل سے ہوتی ہے۔ روزہ بھی مخفی چیز ہے۔ زکاۃ کی ادائیگی صرف امیر لوگوں پر سال میں ایک دفعہ ہوتی ہے اور وہ علانیہ بھی نہیں ہوتی۔ حج زندگی میں ایک بار ہے، وہ بھی صرف صاحب استطاعت پر فرض ہے، لہٰذا نماز ہی ایک ایسا رکن ہے جو ہر غریب و امیر، مردوزن، بوڑھے، جوان، تندرست اور بیمار پر دن میں پانچ مرتبہ فرض ہے۔ اور یہ نظر آنے والی چیز ہے۔ علانیہ اذان و جماعت سے ادا ہوتی ہے، اس لیے اس سے بڑھ کر مسلمان کے لیے امتیاز کیا ہوسکتا ہے؟
منکر الصلاۃ تو اپنا ایمان ضائع کر دیتا ہے????
اگر آپ سستی میں ترک الصلاۃ کر رہے ہیں تو کوشش کر کے خود کو اس نفاق سے باہر نکالیں ۔ اللّٰه تعالیٰ ہم سب کے دلوں میں نماز کی محبت ڈال دیں اور ہمیں نماز کی پابندی کی توفیق عطا فرمائیں ????????

https://chat.whatsapp.com/3kYaNWdAZtBAAxgyPPcbjc

https://chat.whatsapp.com/Gan7UxvdZox2RDQTRrjLKa