السَّلَام عَلَيْکُمْ وَ رَحمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَکَاتُهُ✨🤝
آپ پر سلامتی ہو اور اللّٰه کی رَحمت اور بے بہا بَرکتیں ہوں 🤲
رمضان بیداری کا موسم🔎
۔✨💫 لیلۃ القدر طاقت والی رات ہے
یہ رمضان المبارک کی بہت ہی بابرکت اور “طاقتور” رات ہے جو ایک ہزار مہینوں (83 سال اور 4 ماہ) سے بہتر ہے
🎯 اللّٰه القدیر ہے وہ جس کے پاس دائمی اور مکمل طاقت ہے۔
♦️ہر ایک کی تقدیر لکھنے کا حکم دینا
♦️ سب کو معاف کر دینا
♦️سب کی نگرانی کرنا۔
♦️سب کے اعمال کو ریکارڈ کرنا۔
💠 اور وہ بھی صرف ایک ہی رات میں!
یہ اللّٰه القدیر کے علاوہ کون کر سکتا ہے ؟
✨ وہ تمام جہانوں کو بدلنے پر قادر ہے۔ اس رات آسمانوں کی وسعتوں کو فرشتوں کے نزول کی تعداد تنگ کردیتی ہے ۔ اربوں کھربوں فرشتے جو کی تمام زمین پر موجود کنکر اور پتھروں سے بھی زیادہ تعداد میں ہوتے ہیں اللّٰه القدیر کے حکم سے زمین پر اترتے اور آسمانوں پر چڑھتے ہیں ✨
🪔 إِنَّمَآ أَمۡرُهُۥٓ إِذَآ أَرَادَ شَيۡـًٔا أَن يَقُولَ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ
✨”وہ تو جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا کام بس یہ ہے کہ اسے حکم دے کہ ہوجا اور وہ ہوجاتی ہے”
(قرآن 36:82)
💎 کن؛ اور آپ کو معاف کر دیا گیا ہے
💎 کن؛ اور ایک ایسی نعمت جسکو آپ نے ناممکن سمجھا تھا۔۔وہ اپکو عطا کر دی گئی ۔
💎 کن؛ اور آپ کے خیال میں جو ایک بہت بڑی رکاوٹ تھی اور ناقابل تسخیر تھی۔۔ غائب ہو گئی.
تو آئیے اس لیلۃ القدر کو اپنے بچوں کے لیے خاص بنائیں اور ان کے ساتھ خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں۔ اللّٰه ﷻ سے وہ در کھولنے کی درخواست کریں جو ہم خود نہیں کھول سکتے
✨ کیونکہ وہ کرسکتا ہے اور وہ کرتا ہے۔ 💫
💎یاقدیر، اے قادر مطلق
کوئی بھی چیز اپکے اختیار سے باہر نہیں اور ہر فیصلہ اپکے حکم کا منتظر ہے۔
صرف اور صرف آپ ہی آنسوؤں کو فتح میں بدل سکتے ہیں 🌀
🤲🏼یا قدیر،
🤲🏼 آپ کی طاقت کامل اور دائمی ہے۔
ہمیں اور ہماری اولاد کو ایمان اور کردار کی طاقت عطا فرما دیجئے تاکہ جس دن ہم آپ کے سامنے کھڑے ہوں،ہم ان میں سے ہوں جن سے آپ محبت کرتے ہیں 💕
آمین.🌻✨
اللّٰه ﷻ ہمیں غور و فکر کرنے والے دل اور صحیح سوال کرنے والے دماغ عطا فرمائے۔ آمین🤲🏼
💎 آئیے ہمارے ساتھ مل کر اللّٰه سبحانہ وتعالی کو جاننے کا سفر شروع کریں
🎯 ہمارا مقصد رب کے ساتھ اپنے اور اپنے ننھے مومنوں کے تعلق کو مضبوط کرنے کے لئے غور و فکر کے لئے سوالات کرنا سکھانا ہے۔🔎
🎉آئیے اس رمضان اپنے بچوں کے ساتھ شعور کے ایک نئے سفر کا اغاز کریں🎊
📲 خیر کو پھیلائیں اور صدقہ جاریہ کا حصہ بنیں ، گروپ میں شامل ہونے کے لئے واٹس اپ لنک
https://chat.whatsapp.com/C5dnmXnlFcI5c4lD3L4aSm
جزاکم اللّٰه خیرا 🌹
🪔مَفْتَاحُ الْجَنَّة ٹیم ©️