🪔 بہتر سے بہترین کا سفر – قدم بقدم

✨ہماری ???? سیریز میں خوش آمدید✨

???????? ایک ماں کی دعا
میں وہ ماں بننا چاہتی ہوں

یا رب العالمین
یا مالک الملک
یا ذوالجلال والاکرام

تو نےمجھے اولاد جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے
لیکن میں اسکی قدر نہیں کر پا رہی…… یہ اولاد تیری امانت ہے اور مجھ سے اسکی پوچھ بھی ہوگی…..میرے گناہوں کو معاف کر دے…..

………………یا اللّٰه یا رحمٰن

میں وہ ماں بننا چاہتی ہوں
جو بچوں کے دل میں تیری محبت ڈالے
میں وہ ماں بننا چاہتی ہوں
جو نبی کریم ﷺ کو بچوں کی نظر میں عظیم انسان بنا دے
میں وہ ماں بننا چاہتی ہوں جو…… آپنی اولاد کو اپنے دین اپنے وطن سے پیار کرنا سکھا دے
میں وہ ماں بننا چاہتی ہوں.. جو اپنے بچوں کو اچھا انسان اور اچھا مسلمان بنا دے
میں وہ ماں بننا چاہتی ہوں جو اس فتنوں کے دور میں اپنے بچوں کو…. ایمان کو تازہ رکھے..
میری مدد کر دے رب العالمین
تیرے ساتھ اور توفیق کے بغیر میں کچھ نہیں کر سکتی
..میرا ہاتھ پکڑ لے میری اولاد کو ایمان والا بنا دے انکے ایمان کی حفاظت کرنا
میری زندگی میں بھی اور میرے مرنے کے بعد بھی.. آمیــــــــــن

???? ماں کا کلیدی کردار

???? ایک مضبوط ماں درحقیقت خاندان کی کلیدی بنیاد ہے، جو تمام خاندان والوں کو جذباتی رہنمائی اور استحکام فراہم کرتی ہے۔ ایک مضبوط ماں کی چند ضروری خصوصیات یہ ہیں

:✨ غیر مشروط محبت
ایک مضبوط ماں اپنے بچوں سے غیر مشروط محبت کرتی ہے، انہیں جیسا کہ وہ ہیں اسی طرح قبول کرتی ہے ، اور انکو ایک محفوظ پرورش کا ماحول فراہم کرتی ہے۔

:✨ جذباتی ذہانت اور استحکام
وہ جذباتی طور پر ذہین ہوتی ہے، اپنے جذبات کو سنبھالنے کے قابل ہوتی ہے، اور اپنے بچوں کو جذباتی استحکام فراہم کرتی ہے۔

:✨ لچک اور موافقت
ایک مضبوط ماں لچکدار اور سمجھدار ہوتی ہے، مشکلات اور تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور غیر یقینی حالات میں مختلف حل نکالنے کے قابل ہوتی ہے۔

:✨ مؤثر مواصلات
وہ اپنے بچوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے بات چیت کرتی ہے، اسکا اپنے بچوں کی باتوں اور مسائل کو سننا پوری توجہ اور حاضری کے ساتھ ہوتا ہے، اور وہ اپنی بات کو وضاحت اور ہمدردی کے ساتھ سمجھاتی ہے۔

:✨ صبر
ایک مضبوط ماں صابر ہوتی ہے اسی لئے وہ اپنے بچوں کی جدوجہد میں انکی ہمدردی کے ساتھ رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کے قابل ہوتی ہے۔

:✨ خود کی دیکھ بھال
وہ اپنی دیکھ بھال کو نذر انداز نہیں کرتی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ ایک مضبوط اور موثر ماں بننے کے لیے اپنی دیکھ بھال ضروری ہے۔

:✨ مثالی کردار
ایک مضبوط ماں ایک مثبت مثالی کردار ہے۔ وہ ان اقدار، طرز عمل اور رویوں کا مظاہرہ کرتی ہے جو وہ چاہتی ہے کہ اس کے بچے اسکو دیکھ کر اپنائیں۔

:✨ حوصلہ افزائی
وہ اپنے بچوں میں خود اعتمادی، اور مقصد کا احساس پیدا کرنے کے لئے مسلسل مدد اور حوصلہ افزائی کرتی ہے

???? خیر کو پھیلائیں ????
ہماری کمیونٹی میں شامل ہوں! ????

https://chat.whatsapp.com/C5dnmXnlFcI5c4lD3L4aSm

جزاکِ اللّٰه خیرًا
???? ٹیم مفتاح الجنہ ????
مفتاح الجنہ ©️