???? بہتر سے بہترین کا سفر قدم بہ قدم
???????? رحم مادر
کیا آپ نے کبھی یہ لفظ پڑھا یا سنا ہے؟؟؟
????✨ یہ ماں کے جسم کا وہ حصہ ہے جہاں اس کی اولاد تخلیق پاتی ہے۔
ماں اور اس کے بچے کے درمیان بے لوث محبت کا کتنا خوبصورت رشتہ ہے جو ???? .”رحم” کے تصور سے جڑا ہوا ہے۔ یہ لفظ
✨ “ر ح م”✨
کے مادہ سے نکلا ہے جو خاص طور پر رحم ، رحمت کے لیے استعمال ہوتا ہے اور نرمی، ہمدردی اور مہربانی کی نشاندہی کرتا ہے۔
????????ماں اور رحم کا رشتہ ایک گہرا اور لازوال رشتہ ہے۔جو انسانیت کی ابتدا سے ہے اور انتہاء تک رہے گا۔
???? رحم سے مراد محبت، پیار اور دیکھ بھال کی نرمی کا جذبہ ہے جو ہر ماں اپنے بچوں کے لیے رکھتی ہے۔ یہ رشتہ بچے کی پیدائش سے پہلے شروع ہوتا ہے اور زندگی بھر جاری رہتا ہے۔ ایک ماں کی اپنے بچے کے لیے بے لوث محبت اور قربانی اس رشتے کو مزید مضبوط بناتی ہے۔
???? رحم، یا شفقت، ماں کے رشتے کی بنیاد ہے۔ یہ وہ جذبہ ہے جو ماں کو اپنے بچے کی پرورش، حفاظت اور تربیت کے لیے ہر وقت متحرک رکھتا ہے۔
???????? ماں کا رحم بچے کی نفسیاتی اور جذباتی نشوونما کے لیے ضروری ہے، اس رشتے میں ماں کی شفقت، محبت اور قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
???????? ماں کا رحم بچے کے لیے محفوظ پناہ گاہ اور اعتماد کا ذریعہ ہے۔ یہ رشتہ بچے کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور اسے دنیا کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرتا ہے اور آنے والی نسلوں کی تشکیل میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بے شک
✨ مائیں قومیں تشکیل دیتی ہیں✨
????✨ ماں اللّٰه کی انمول عطاء
???? کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ..
???? پہلے انڈا آیا تھا یا مرغی؟
????اسی طرح کیا پہلے بیج بنا تھا یا اس سے اگنے والا درخت ؟
???????? کیا ازل سے دنیا کا کوئی انسان ایسا ہے جو اپنے وجود کی ابتدا کے لئے اپنی ماں کا محتاج نہ ہو؟؟؟
✨ ماں اللّٰه الرحمٰن الرحیم کی انمول عطاء ہے ✨
الرحمن اور الرحیم دونوں الفاظ کا root word ہے ” ر ح م “
رحم میں دو چیزوں کا combination ہے۔
????✨ کسی سے ایسی شدید محبت کرنا کہ اس کے جواب میں کوئی توقع نا رکھی جائے کہ وہ مجھ سے بھی اتنی محبت کرے گا۔
????✨ اور ” رحم” میں دوسری چیز آتی ہے کسی کا ہر طرح سے خیال رکھنا۔
???????????? سلام ہے ہر اس ماں پر جس کی گود میں اس امت کے ننھے خلیفہ پروان چڑھ رہے ہیں
????❣️ مبارک ہے ہر وہ آزمائش اور تکلیف جو اس پروان کے راستے میں آئے ۔
????✨ نعمت ۔۔ مگر ذمہ داری کے ساتھ ۔
???? ???? کیا آپ نے کبھی گدھے کی آواز سنی ہے ؟؟
???? ????️ کیا اپکو معلوم ہے قران میں گدھے کا ذکر کہاں اور کیوں آیا ہے ؟
???? ???? حضرت لقمان کی آخری نصیحت جو انہوں نے اپنے بیٹے کو کی ہے وہ قرآن مجید میں اس طرح سے بیان ہوا ہے ۔
*وَ اقْصِدْ في مَشْيِكَ وَ اغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ إِنَّ أَنْكَرَ الْأَصْواتِ لَصَوْتُ الْحَميرِ
( لقمان ، ۱۹)*
اور اپنی چال میں اعتدال رکھو اور اپنی آواز نیچی رکھ، یقینا آوازوں میں سب سے بری گدھوں کی آواز ہوتی ہے۔
ایک مثالی ماں جانتی ہے کہ اولاد کی نعمت اللّٰه تعالی کی امانت ہے اسی لئے نہ تو وہ اپنے بچوں کو لاڈ پیار میں بگارتی ہے اور نہ ہی انکو اسطرح ڈانٹتی ہے کہ اسکی آواز گدھے کی طرح اونچی اور ناپسندیدہ ہو ۔ شفقت اور نظم و ضبط کا اعتدال ہی ماں کی حکمت اور ذہانت کا نشان ہیں۔ ایسا ماحول اولاد کی جسمانی ، روحانی اور جذباتی نشونما کے لئے زرخیز ذمین کی طرح ہے۔
???????????? سلام ہے ہر اس ماں پر جس کی گود میں اس امت کے ننھے خلیفہ پروان چڑھ رہے ہیں
????❣️ مبارک ہے ہر وہ آزمائش اور تکلیف جو اس پروان کے راستے میں آئے ۔
????آئیے ہم اس بے لوث محبت کے پیغام کو سب ماؤں کے ساتھ شیئر کریں ????????
???? خیر کو پھیلائیں اور شیئر کریں ہماری کمیونٹی میں شامل ہونے کے لیے لنک پر کلک کریں ????????
https://chat.whatsapp.com/C5dnmXnlFcI5c4lD3L4aSm
جزاک اللّٰه خیرا
???? ٹیم K2J سے ????
مَفْتَاحُ الْجَنَّة ©️